ابنا: امام کعبہ پاکستان کو مشکلات سے نکالنے میں مدد دے سکتے ہیں جبکہ پاکستان کی موجودہ مشکلات کا اصل سبب بھی سعودی عرب ہی ہے کیونکہ سعودی عرب سے طالبان کو وسیع پیمانے پر مادی اور افرادی وسائل مل رہے ہیں امام کعبہ سے کوئي پوچھے کہ اگر وہ پاکستان کے حلال مشکلات ہیں تو انھوں نے آج تک فلسطین کے مظلوم عوام کی مشکلات حل کرنے کے لئے کیا اقدامات انجام دیئے ہیں؟ امام کعبہ کو سعودی بادشاہ مقرر کرتا ہے جبکہ سعودی عرب کے بادشاہ کا اقتدار امریکہ کے رحم و کرم پر ہے۔ سعودی ذرائع کے مطابق پاکستان میں ناخواندگی اور اندھی تقلید نے دین کے متعلق منفی باتیں پیدا کی ہیں لیکن ایسے شواہد موجود ہیں کہ سعودی عرب میں جہالت اور اندھی تقلید کے دبیز پردے پڑے ہوئے ہیں اور سعودی عرب کی حکومت آج بھی امریکہ کی اندھی تقلید کررہی ہے اور سعودی حکام الہی قوانین پر عمل کرنے کے بجائے امریکی قوانین پر عمل پیرا ہیں۔ معتبر ذرائع کے مطابق سعودی عرب کے پاکستان سے کچھ مفادات ہیں جن میں سعودی عرب کا پاکستان کی فوجی اور افرادی قوت سے مشکل وقت میں استفادہ کرنا شامل ہے ورنہ سعودی عرب کو تو سب سے پہلے عرب مسلم ممالک کو درپیش مشکلات کے ازالہ کے لئے تلاش و کوشش کرنے چاہیے جن میں مسئلہ فلسطین سر فہرست ہے سعودی عرب جو فلسطینی کی مشکلات کا آج تک ازالہ نہیں کرسکا کیا وہ پاکستان کی مشکلات کو دور کرنا چاہتا ہے؟ نہیں ہرگز نہیں بلکہ سعودی عرب پاکستان پر امریکی دباؤ کو مسلط کرنے کے لئے اپنے روابط اورریال و درہم و دینا سے استفادہ کررہا ہے سعودی عرب کا اسلام کفار قریش کے نظریات پر مشتمل اسلام ہے جسے امریکہ، اسرائيل اور رجعت پسندوں عربوں کی حمایت حاصل ہے اگر سعودی عرب کے پاس حقیقی اسلام ہوتا تو فلسطین آج تک آزاد ہوگیا ہوتا سعودی عرب ، اسرائيل اور امریکہ کی خوشنودی کے لئے اسلامی ممالک میں دہشت گردی کو فروغ دے رہا ہے۔
.......
/169